Articles by "بین الاقوامی"
Showing posts with label بین الاقوامی. Show all posts
دنیا میں پائے جانے والے مختلف ٹی وی چینلز اپنے چینلز کی ریٹنگز کو بڑھانے کے لیے دیکھنے والوں کی تعداد بڑھنانے کی کوشش کرتے ہیں
اس سے انکی کمائی میں اضافہ ہوتاہے۔ مگر اب برطانیہ کی ایک ایسی خاتون جس کا نام میری کنشا ہے، کو ایک ایسی نوکری مل گئی ہے
 جسے دیکھ کے سب ہی رشک کریں گئے۔ میری برکنشا نے نوٹی وی نامی ایک چینل میں مقابلہ جیتا جس میں اسکو ایک سال کے لیے باکس سیٹ سیبیٹکل دیا گیا۔
 اسے اب یہ کرنا ہے کہ ایک سال تک اسے سارا دن اس چینل پر نشر شو دیکھنے ہوں گے
 اور اس کے بدلے یہ چینل اسے پینتیس ہزار پاؤنڈ جو کہ پاکستانی چونسٹھ لاکھ روپے بنتے ہیں ادا کرے گا۔
 نو ٹی وی کے اس مقابلے میں تقریبا ایک ہزار سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی تھی اور میری برکنشا کو اس مقابلے میں کامیابی ملی تھی۔



بھارتی آرمی چیف جو کہ اپنے فنی، مزاحیہ بیانات کی وجہ سے زیادہ تر خبروں کی رونک بنتے ہیں، اپنی بھارتی سہنا سے ایک عجیب بات کہہ ڈالی۔

 اپنی فوج کو نصیحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب آپ (فوجی) حضرات سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں تو فلمی ایکٹریس کے نام والی عورتوں سے دوستی نہ کریں۔

 انڈین میڈیا کے مطابق آرمی چیف نے خاص طور پر پریانکا، کتریناکیف اور کرینہ کپور سے دوستی کرنے سے سختی سے منع کیا ہے۔

 آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کرینہ کپور، کترینہ کیف اور پریانکا اگر فیس بک پر نظر آئیں تو ہر گز دوستی نا کیجیئے گا۔ 

کیونکہ آپ کو ایسا کرنے سے صرف دھوکہ ہی ہونا ہے۔ جنرل صاحب کاکہنا تھا کہ ایکٹریس کسی بھی ٹامی، ڈکی یا ہیری نامی شخص سے دوستی کیسے کر سکتی ہیں۔؟ اس لیئے آپ اس بارے میں سوچیئے گا بھی نہیں۔
نئی دلی، بھارت کا دارالحکومت پوری دنیا میں عورتوں کے ساتھ جنسی جرائم کے حوالے سے سرفہرست ہے۔

 اب وہاں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے کہ ایک عورت، 19 سالہ لڑکی سے اپنی ساتھی کے ہمراہ کافی عرصہ تک جنسی زیادتی کرتی رہی ہے۔

 نیوز 18 کا کہنا ہے کہ شیوانی اپنے ساتھی راہول اور روہت سمیت اس لڑکی کے ساتھ کئی مہینے تک زبر دستی کرتے رہے ہیں

 متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ مارچ 2018 میں پہلی بار دلشاد کالونی، دلی میں اسکو جنسی زبردستی کا نشانی بنایا گیا تھا۔ ملزمہ شیوانی جنسی کھلونا استعمال کرتی تھی
مزید جانیں: سلمان خان کی شادی کب ہو گی۔۔؟ تاریخ آگئی۔۔
 اس سے اس کو تسکین ملتی تھی۔ شیوانی کے ساتھی ملزمان اسکے ساتھ ریپ کرتے اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے تھے۔

 تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ شروع میں انہوں نے خود زیادتی کی۔ بعد ازاں اس کو گاہکوں کے پاس بیچنے لگے۔

 متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ ملزمہ شیوانی کھلونے کا استعمال کر کے اس سے جنسی زیادتی کرتی اور پھر منتخب کیئے گئے گاہکوں کے پاس بھیج دیتی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام اور افغانستان سے اپنی فوجیوں کو واپس بلانے کا عزم ظاہر کیا ہے، تاہم وہ عراق میں اپنی فوج ابھی رکھنا چاہتے ہیں۔

 فیس ڈی نیشن نامی ایک پروگرام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ اب اس جنگ سے نکلنا چاہتے ہیں جو کہ کبھی ختم نہیں ہو سکتی مزید یہ کہ افغان طالبان بھی امن کا ارادہ رکھتے ہیں۔

 ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ امریکہ کو افغان جنگ میں مالی و جانی نقصان ہوا ہے۔ طالبان اب جنگ بندی کرنا چاہتے ہیں اور امن چاہتے ہیں۔

 یہ صرف طالبان کی خواہش ہے بلکہ امریکہ بھی یہی چاہتا ہے کہ امن ہو اور جنگ بندی ہو۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ہماری انٹیلی جنس ٹیمیں افغانستان اور دوسرے ممالک میں رہیں گے

 تاکہ بعد ازاں کوئی مسلئہ درپیش آیا تو اسے حل کریں. امریکی فوجی کافی عرصہ سے اس جنگ میں ہیں انہیں واپس لانا بہت ضروری ہے۔ مزید صدر کا کہنا تھا کہ 99 فیصد تک امریکہ نے داعش کو ختم کر دیا ہے۔

 باقی کے جلد ختم ہو جائیں گے۔ اور ایران پر نظر رکھنے کے لیے عراق کے اڈے ابھی خالی نہیں کریں گے۔
یمنی فوج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف میجر جنرل صالح زندانی جو کہ حوثی باغیوں کے حملے میں زخمی ہوئے تھے، آج ہلاک ہو گئے ہیں۔ 

 معمر الا ریانی جو کہ یمن کے وزیر اطلاعات ہیں نے کہا کہ العند بیس پر ہونے والے حادثے میں زخمی میجر جنرل صالح زندانی آج دم تور گئے ہیں۔

  یاد رہے کہ 10 جنوری کو یمن ملٹری بیس میں دوران پریڈ ایک ڈرون حملے میں جنرل صالح اور 11 دیگر افراد زخمی ہے تھے۔

 اس حملے میں خفیہ ایجنسی کے اعلٰی اہلکار بھی شہید ہوے ہیں، 2015 میں شروع والی اس جنگ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ زخمی اور دس ہزار سے زاہد ہلاک ہوئے ہیں۔