Articles by "کھیل"
Showing posts with label کھیل. Show all posts
.
پاکستانی نژاد برطان کے باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ ہم پاکستانی فوج کے ساتھ ہیں۔
 انہوں نے ایک سماجی ویب سائٹ پر اپنی تصاریر جو کہ جنرل راحیل شریف سابق آرمی چیف کے ساتھ ہے
 شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔ اور ہمیشہ پاکستانی آرمی کے ساتھ دیں گے۔

پاکستانی نژاد برطان کے باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ ہم پاکستانی فوج کے ساتھ ہیں۔

 انہوں نے ایک سماجی ویب سائٹ پر اپنی تصاریر جو کہ جنرل راحیل شریف سابق آرمی چیف کے ساتھ ہے

 شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔ اور ہمیشہ پاکستانی آرمی کے ساتھ دیں گے۔

پاکستانی ویمینز ٹیم کی سینیئر کھلاڑی ثنامیر نے ویمنز پی ایس ایل کا مطالبہ کر لیا ہے۔

 ثنامیر کے مطابق پاکستان میں پی ایس ایل ایک بہت ہی حیرت انگیز پراڈکٹ ہے۔

 مھجے لگتا ہے کہ اب اس میں ہم خواتین کو بھی شمولیت کرنی چاہیئے۔

 اور یہ وقت خواتین کو پی ایس ایل میں شامل کرنے کے لیئے بہت زیادہ مناسب ہے۔

 ثنامیر نے مشورہ دیا ہے کہ شروع میں دوران پی ایس ایل نمائشی میچ رکھیں جائیں۔

 مزید انہوں کا کہنا تھا کہ خواتین کو اس ایونٹ کی اشد ضرورت ہے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے بارے میں برطانوی نیوز پیپر میں ایک غلط خبر کی سعودی حکومت نے تردید کر دی ہے۔

 خبر میں بتایا گیا تھا کہ ولی احد مانچسٹر یونائیٹڈ نامی فٹ بال کلب خریدنے کے لیئےکوشاں ہیں۔

 سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ فٹبال کلب والوں نے سعودی انویسٹمنٹ ادارے سے رابطہ ضرور کیا تھا۔

 مگر اس ملاقات میں انہوں نے سپانسرشپ کی بات کی تھی نا کہ کلب کو خریدنے کی۔

 انوسٹمنٹ ادارے نے فٹبال کلب کا پرپوزل سنا مگر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں دیا۔ 
 2020 ٹوکیو میں منعقد ہونے والے اولمپکس میں فتح پانے والے کھلاڑیوں کو جو میڈل دیئے جایئں گے وہ کوڑے سے حاصل کردہ چاندی، سونا اور کانسی سے تیار ہوں گے۔

 2017 میں الیکٹرانک کوڑے کباڑ سے حاصل کردہ دھاتوں سے میڈل بنانے کے عمل کا آغاز ہو گیا تھا۔ 

دھاتوں کو حاصل کرنے کے لیئے پرانے لیپ ٹاپ اور اسمارٹ فون کی بڑی تعداد اکھٹی کی گئی۔ ایک اندازے کے مطابق چاندی 4100 کلو گرام، سونا 30.3 کلو گرام اور کانسی 2700 کلو گرام جمع کی گئی ہے۔

 انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ یہ ہدف مارچ میں پوراکرلیں گے۔  کانسی کی مطلوبہ مقدار گزشتہ جون میں پوری ہو گئی تھی،

 اور سونے کی 90 فیصد مقدار اکتوبر میں اکھٹی ہو گئی تھی۔ اور چاندی تقریبا 85 فیصد اکھٹی ہو گئی ہے، میڈلز کا نیا ڈیزائن اس سال جاری ہوگا۔

 انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہدف میں باقی رہنے والی مقدار عطیہ کیے گئے اسمارٹ فونز سے جمع کر لی جائے گی۔

 یاد رہے کہ 2016 میں ہوئے اولمپکس میں دھاتوں کی 30 فیصد ریسائیکلنگ کی گئی تھی۔
ساوتھ افریقہ کے ساتھ کھیلی جانے والی ٹی 20 سیریز پاکستان 2 - 0 سے ہار گیا اور تو اور عثمان شنواری، جو کہ پاکستانی فاسٹ بالر ہیں نے، ایک بہت ہی بدترین ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔

 ٹی 20 سیریز میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں پاکستان کو صرف 7 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اور اس طرح ساوتھ افریقہ نے 2-0 سے سیریز اپنے نام کر لی ہے۔ 

اس میچ میں عثمان شنواری 29 رنز ایک اوور میں دئیے، اور مجموعی طور پر اپنے 4 اوورز میں 63 رنز دیئے۔ اور ٹی 20 میں پاکستان کے سب سے زیادہ اسکور دینے والے باؤلر بن گئے ہیں۔

 اس سے پہلے یہ ریکارڈ پاکستانی باؤلر فہیم اشرف، جنہوں نے پچھلے سال 55 اسکور 4 اوورز میں نیوزی لینڈ کے خلاف دئیے تھے۔ 

عثمان شنواری نے 20 ویں اوور اور اپنے آخری اوور میں 29 اسکور دے کر انٹرنیشنل ٹی 20 کے مہنگے ترین اوور کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

 اس سے پہلے بنگلہ دیش کے باؤلر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 29 اسکور دیئے تھے۔