Articles by "کاروبار"
Showing posts with label کاروبار. Show all posts

لاہور میں ہوا آٹے کی قیمت میں چار روپے اضافہ۔ چکی اونر ایسوسی ایشن نے آٹا کی قیمت میں چار روپے اضافی کر دیا، جس سے آٹے کی قیمت بہتر سے چھہتر روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ چکی اونر ایسوسی ایشن نے کہا ہے  کہ اگر حکومت نے ریٹ کم نا کیا تو آٹے کا ریٹ اسی روپے فی کلو تک جانے کے چانسزز ہیں۔ 
عبدالرحمان صاحب جو کہ سیکڑی جنرل ہیں، چکی اونر ایسوسی ایچن کے، نے کہا ہے کہ گندم کی فی من قیمت میں پانچ سو روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ مارکیٹ میں گندم فی من دو ہزار تین سو تک پہنچ گئی ہے۔
ڈیلی یو این اے نیوزڈیسک۔ لال ٹماٹر جو کہ گھروں یا ھوٹلوں میں روزمرہ کے طور پر کھانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔

 جس کے بغیر کھانے کا زائقہ نہیں بنتا۔ آج اس کی اہمیت اتنی بڑہ گئی ہے کہ اس نے یو ایس ڈالر کو بھی اپنے مقابلے میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

 جی ہاں آپ بالکل درست سن رہے ہیں۔ لال ٹماٹر کی قیمت پاکستان میں 170 روپے فی کلو کی حد تجاوز کر گئی ہے۔

 اور اس کی اس قیمت کا زمہ دار صرف اور صرف زخیرہ اندوز ہیں۔

 جنہوں نے اپنے فائدہ کے لیئے عوام کو مشکل میں ڈالا ہوا ہے۔

 شہریوں کی مارکیٹ کمیٹی اور ضلع انتظامیہ سے گزارش ہے کہ وہ ان زخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن لیں جلد از جلد۔
پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں پچھلے دن پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس  3.667 پر کلوز ہوا۔

 انرجی و میٹلز اور فاریکس/کوٹس کے 8.4 ارب کی مالیت کے ، جن کی تعداد تقریبا 11.553 تھی، سودے ہوئے۔

 این ایس ڈی کے سب سے زیادہ سودے ہوئے جو تعداد میں سو تھے۔ اور ان کی مالیت 3.218 کے لگ بھگ تھی۔

 ڈبلیو ٹی آئی سودوں کی مالیت 1.118 ارب، سونے کے 2.313 ارب اور بزریعہ کوٹس کرنسیز کے 915.605 ملین روپے کے سودے ہوئے۔

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر، پاکستانی روپے کے مقابلے میں استحکام ہے، اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 10 پیسے کمی کے ساتھ اور قیمت خرید مستحکم ہے۔

 جبکہ برطانوی پاؤنڈ، یو اے ای درہم، یورو، سعودی ریال کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔ چینی کرنسی یوآن کی قدر مستحکم رہی ہے۔ 

سوموار کو انٹربینک مارکیٹ میں، فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق امریکی ڈالر بمقابلہ پاکستانی روپے استحکام رہا۔

 جس کے نتائج میں یو ایس ڈالر کی قیمت فروخت 138.35 روپے اور قیمت خرید 138.25 روپے رہی۔