Articles by "ملٹی میڈیا،"
Showing posts with label ملٹی میڈیا،. Show all posts
 پشاور میں 800 سال پرانی قیمتی مؤرتی(مجسمہ) کی اسمگلنگ ناکام بنا لی گئی۔ پولیس کو خبر ملی کہ مجسمہ کو اسمگل کیا جارہا ہے.

 جس کی مالیت کروڑوں روپے ہے، پولیس نے اطلاع کی تصدیق کی، خبر پکی ہونے پر چھاپہ مار کر ملزم کی سوچوں پر پانی پھیر دیا۔

 خبر کے موصول ہونے پر پولیس نے شہر کے سارے راستے بند کر کے، چیکنگ کا عمل سخت کر دیا۔ ماہرین کا کہنا ہے

 کہ یہ ملزم سے حاصل ہونے والی مورتی کئی صدیاں پرانی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مورتی ہندو کے دیوتا ویشنو کی ہے، جو کہ 800 سال سے بھی زیادہ پرانی ہے۔

 جس کی مالیت تین کروڑ سے بھی زائد بتائی جا رہی ہے۔

بھارتی آرمی چیف جو کہ اپنے فنی، مزاحیہ بیانات کی وجہ سے زیادہ تر خبروں کی رونک بنتے ہیں، اپنی بھارتی سہنا سے ایک عجیب بات کہہ ڈالی۔

 اپنی فوج کو نصیحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب آپ (فوجی) حضرات سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں تو فلمی ایکٹریس کے نام والی عورتوں سے دوستی نہ کریں۔

 انڈین میڈیا کے مطابق آرمی چیف نے خاص طور پر پریانکا، کتریناکیف اور کرینہ کپور سے دوستی کرنے سے سختی سے منع کیا ہے۔

 آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کرینہ کپور، کترینہ کیف اور پریانکا اگر فیس بک پر نظر آئیں تو ہر گز دوستی نا کیجیئے گا۔ 

کیونکہ آپ کو ایسا کرنے سے صرف دھوکہ ہی ہونا ہے۔ جنرل صاحب کاکہنا تھا کہ ایکٹریس کسی بھی ٹامی، ڈکی یا ہیری نامی شخص سے دوستی کیسے کر سکتی ہیں۔؟ اس لیئے آپ اس بارے میں سوچیئے گا بھی نہیں۔

مزید اس طرح کی اچھی ویڈیوز دیکھنے کے لیے ہماری ویب سائیٹ کو روزانہ وزٹ کریں اور ہمارا فیس بک پیج لازمی لائک کریں۔