اگر کسی قوم کے رگ وپے میں کرپشن سرایت کرجائے تو وہ اپنی شناخت وساخت اور مقام و مرتبے سے یوں ہاتھ دھو بیٹھتی ہے

کرپشن اعلیٰ اقدار کی دشمن ہے جو معاشرے کو دیمک کی طرح اندر سے چاٹ کر کھوکھلا کردیتی ہے۔ یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ قوموں کی تباہی میں مرکزی کردار ہمیشہ کرپشن کا ہی ہوتا ہے، یہ کسی بھی صورت میں ہو، جس قوم میں جتنی زیادہ کرپشن ہو گی، وہ قوم اتنی ہی جلدبربادی کے گڑھے میں جاگرتی ہے، اگر کسی قوم کے رگ وپے میں کرپشن سرایت کرجائے تو وہ اپنی شناخت وساخت اور مقام و مرتبے سے یوں ہاتھ دھو بیٹھتی ہے، جیسے کوئی بلند مقام کبھی اس قوم کو ملا ہی نہیں تھا.
یہ پاکستان کی بد قسمتی سمجھئے کہ چاہے شریف خاندان ہو یا زرداری، کرپشن کے ان بے تاج بادشاہوں نے پاکستانی قوم کو کرپشن کے ناسور میں دکھیلا، اپنی منی لانڈرنگ اور کالے دھن کو چھپانے کیلئے جعلی دستاویزات اور ٹی ٹی کا استعمال کیا۔
آخر کب تک یہ عوام کو گمراہ رکھیں گے؟پاکستانی قوم اب ان پر اعتماد کر کے ان کو اقتدار میں لانے کی متحمل نہیں ہو سکتی.

#شوباز_چور_مچائے_شور

Share To:

Amy Nicholson

Post A Comment:

0 comments so far,add yours