عثمان شنواری نے 20 ویں اوور اور اپنے آخری اوور میں 29 اسکور دے کر انٹرنیشنل ٹی 20 کے مہنگے ترین اوور کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ اس سے پہلے بنگلہ دیش کے باؤلر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 29 اسکور دیئے تھے۔
ساوتھ افریقہ کے ساتھ کھیلی جانے والی ٹی 20 سیریز پاکستان 2 - 0 سے ہار گیا اور تو اور عثمان شنواری، جو کہ پاکستانی فاسٹ بالر ہیں نے، ایک بہت ہی بدترین ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔
ٹی 20 سیریز میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں پاکستان کو صرف 7 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اور اس طرح ساوتھ افریقہ نے 2-0 سے سیریز اپنے نام کر لی ہے۔
اس میچ میں عثمان شنواری 29 رنز ایک اوور میں دئیے، اور مجموعی طور پر اپنے 4 اوورز میں 63 رنز دیئے۔ اور ٹی 20 میں پاکستان کے سب سے زیادہ اسکور دینے والے باؤلر بن گئے ہیں۔
اس سے پہلے یہ ریکارڈ پاکستانی باؤلر فہیم اشرف، جنہوں نے پچھلے سال 55 اسکور 4 اوورز میں نیوزی لینڈ کے خلاف دئیے تھے۔
عثمان شنواری نے 20 ویں اوور اور اپنے آخری اوور میں 29 اسکور دے کر انٹرنیشنل ٹی 20 کے مہنگے ترین اوور کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
اس سے پہلے بنگلہ دیش کے باؤلر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 29 اسکور دیئے تھے۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours